ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا:لاس اینجلس ائیرپورٹ پر فائرنگ کی افواہ، تحقیقات جاری

امریکا:لاس اینجلس ائیرپورٹ پر فائرنگ کی افواہ، تحقیقات جاری

Mon, 29 Aug 2016 16:17:18    S.O. News Service

نیویارک،29؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست لاس اینجلس کے انٹرنیشنل کے ائیرپورٹ کو فائرنگ کی اطلاعات پر مختصر وقت کے لئے خالی کروا لیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد اس واقعہ کو محض "اونچی آواز" قرار دے دیا ہے۔لاس اینجلس پولیس کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک دوسری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ پولیس ائیرپورٹ کی تلاشی لے رہی ہے اور اس موقع پر عوامی تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی گئی۔ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی ٹویٹر پر بتایا تھا کہ سنٹرل ٹرمینل میں روانگی اور آمد کے دروازوں کو بند کردیا گیا ہے اور مسافروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنی ائیرلائینز سے فلائٹ کا سٹیٹس معلوم کریں۔


Share: